Rishtay

Rishtay

Rishtay mohabbat se buntay hein
FB se nahin
Dost dilloun mein rehtay hein
Selfies mein nahin

Chahutt nuzurr mein hoti hai
Emoticons mein nahin
Aurr dukhh bantnay se bunttay hein
Dikhanay se nahin

Tumghayy aamaal pe miltay hein
Shukloun pe nahin
Hum rahi sufurr mein miltay hein
Invite se nahin

Izzutt dill se jaatii he
Blocking se nahin
Ailaan duniyaa ko hotaa hai
Wall pe nahin

Raz apney hotay hein
Friends ke nahin
Aurr ye ashaar meraay hein
Chori ke nahin

رشتے

رشتے محبت سے بنتے ہیں
امارت سے نہیں
دوست، دلوں میں رہتے ہیں
محلوں میں نہیں

محبت اعمال میں دیکھتی ہے
تحفوں میں نہیں
اور دکھ مل بیٹھ کے بٹتے ہیں
چھپانے سے نہیں

فقرے بھول جاتے ہیں
ان کے وار نہیں
چہرے بھول جاتے ہیں
ان کے کردار نہیں

لوگ دل سے اترتے ہیں
ذہن سے نہیں
تاریخیں بھول جاتی ہیں
وارداتیں نہیں

یادیں رہ جاتی ہیں
حقیقتیں نہیں
زندگی گزر جاتی ہے
وقت ٹھہرتا نہیں

رشتے محبت سے بنتے ہیں
فیس بک سے نہیں
دوست دلوں میں رہتے ہیں
سیلفیز میں نہیں

چاہت نظر میں ہوتی ہے
اموٹیکونز میں نہیں
اور دکھ بانٹنے سے بٹتے ہیں
دکھانے سے نہیں

تمغے اعمال پہ ملتے ہیں
شکلوں پہ نہیں
ہم راہی سفر میں ملتے ہیں
انوائٹ سے نہیں

عزت دل سے جاتی ہے
بلاکنگ سے نہیں
اعلان دنیا کو ہوتا ہے
وال پہ نہیں

راز اپنے ہوتے ہیں
فرینڈز کے نہیں
اور یہ اشعار میرے ہیں
چوری کے نہیں

Share

Share